• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم نویں چین، جاپان جنوبی کوریاسہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گےتازترین

May 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چینی وزیراعظم لی چھیانگ  سیول میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا  کے درمیان 26 سے 27 مئی تک ہونے والے نویں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعرات کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم لی، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے ساتھ، سہ فریقی سربراہی اجلاس اور چین-جاپان-جنوبی کوریا کاروباری سربراہی اجلاس سمیت اہم تقریبات میں شرکت  اورسہ فریقی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح  پر پیچیدہ تبدیلیوں کے پس منظرمیں چین کو امید ہے کہ اس اجلاس سے  سہ فریقی تعاون میں نئی تحریک پیدا ہوگی اور تینوں ممالک کے درمیان یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے یکساں نتائج سامنے آئیں گے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک جاپان اور جنوبی  کوریاکے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ اگلی دہائی کے لیے سہ فریقی تعاون کے وژن، معیشت، تجارت، سائنس وٹیکنالوجی اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کومضبوط کرنے ، مشرقی ایشیا میں علاقائی اقتصادی انضمام کے فروغ،خطے اور دنیا کے امن و استحکام اور خوشحالی میں کردارادا کرنے کے حوالے سے مشترکہ مفاہمت کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔