بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک مارکیٹ رسائی کو توسیع اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سروس ضمانت کو مزید مضبوط بنائے گا۔
انہوں نے یہ بات چائنہ برطانیہ بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں کہی، جس کی قیادت کونسل کے سربراہ شیرارڈ کاؤپر کولز کر رہے تھے۔
لی چھیانگ نے کونسل کو اس کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے چین برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اس کی کاوشوں، دو طرفہ تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور بات چیت کیلئے اس کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا چین برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ہم تعاون کے فروغ اور ایک دوسرے کے اہم مفادات اور بڑے مسائل کا احترام کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ بات چیت بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ درست راستے پر تعلقات کےمستقل اور پائیدار فروغ کیلئے کا م کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا چین برطانیہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو بڑھانے سمیت ترقیاتی مواقعوں کو باٹنا چاہتا ہے اور مالیات، نئی توانائی، بائیو میڈیسن، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت اور بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات کے فریم ورک کے تحت مزید تھرڈ پارٹی تعاون کا خواہاں ہے۔
چین کی کھلے پن کی بنیادی ریاستی پالیسی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین مارکیٹ رسائی کو مزید بڑھائے گا،غیر ملکی سرمایہ کاری کیئے سروس ضمانت کو مضبوط بنائے گا اور چین میں کاروبار کیلئے غیرملکی کمپنیوں کو مزید سازگار ماحول فراہم کریگا۔ ہم برطانیہ اور دوسرے ممالک سے کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ چائنہ برطانیہ بزنس کونسل اور برطانوی تاجر برادری مشترکہ جذبے سے آگے بڑھیں گے اور چین برطانیہ دوستی کے کنویئر کے طور پر کام کرنے کے علاوہ باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے، مستحکم اور ہموار صنعتی اور سپلائی چینز کے محافظ بنیں گےاور چین-برطانیہ تعلقات کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر شیرارڈ کاؤپر کولز نے کہا کہ چائنہ برطانیہ بزنس کونسل اصلاحات کو فروغ و توسیع دینے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے میں چین کی حمایت کرتی ہے۔ ہمارا ادارہ برطانیہ اور چین تعلقات کی ترقی اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پل کا کام کرنے اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔