منسک(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ بیلاروس کے سرکاری دورے پرجمعرات کومنسک پہنچ گئے۔بیلاروس کے وزیراعظم رومن گولوفچینکو کی دعوت پراپنے دورے کے دوران چینی وزیراعظم گولوفچینکوسے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پرمذاکرات کریں گے۔
بیلاروس پہنچنے سے پہلے وزیراعظم لی نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں چین روس سربراہان حکومت کے 29ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
بیلاروس کے دارالحکومت آمد پردونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم لی نےکہا کہ 32 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں تیزی سےپیش رفت ہوئی۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ سالوں میں، چینی صدر شی جن پھنگ اور بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی قیادت میں، دو طرفہ تعلقات نے ہمہ موسمی جامع تزویراتی شراکت داری کی جانب مسلسل پیش رفت کی جس سے سیاسی باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا،اعلیٰ معیار کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں مستحکم پیش رفت ہوئی،عوامی ثقافتی تبادلوں میں تیز رفتار قربت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے تعاون کے مفید نتائج سامنے آئے۔