بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یوریی یونین اور اس کے رکن ممالک کے سفیروں سے بیجنگ میں ملاقات کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ دونوں اطراف کے رہنماؤں کی سٹرٹیجک رہنمائی میں چین اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بحالی اور مستحکم پیشرفت ہوئی ہے۔
وانگ نے رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف کے رہنما آئندہ 24 ویں چین ۔ یورپی یونین سربراہ اجلاس میں چین۔ یورپی یونین تعلقات کے بارے میں سٹرٹیجک اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ کرکے دوطرفہ تعلقات کی سمت کاتعین کریں گے جس سے اعتماد میں اضافہ اور حوصلہ افزائی ہوگی۔
وانگ نے مزید کہا کہ چین اور یورپی یونین کو سربراہ اجلاس کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کے علاوہ چین ۔ یورپی یونین تعلقات کو نئے امکانات کے ساتھ ایک نئی سطح پر لے جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ چین ۔ یورپی یونین تعلقات 3 روشن اصولوں پر مبنی ہونے چاہیئں ۔ اول ، فریقین ایک دوسرے کا احترام کریں ۔ دوم ، دونوں فریق پرسکون رہیں اور عملی تعاون پر توجہ مرکوز کریں اور سوم یہ کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کو سٹرٹیجک نقطہ نظر سے دیکھیں۔
وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین کےبارے میں چینی پالیسی مستحکم ہے اور کسی ایک واقعے سے یہ تبدیل نہیں ہوگی کیونکہ یہ دنیا میں کثیر قطبیت اور بین الاقوامی تعلقات میں عظیم تر جمہوریت کے رجحان سے مطابقت رکھتی ہے۔
چین میں یورپی یونین کے وفد کے سربراہ اور چین میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں نے وانگ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین تعمیری اور مستحکم یورپی یونین ۔ چین تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہے اور چین کے ساتھ باہمی احترام کی پاسداری ، رابطے اور بات چیت برقرار رکھنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا چین سے الگ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند اور متوازن اقتصادی وتجارتی تعلقات قائم کرنے بارے میں پرامید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سربراہ اجلاس فریقین کے درمیان ایک اہم اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر مبنی ہےجس میں یورپی یونین۔ چین تعلقات میں تعمیری پیشرفت پر زور دیا جائے گا۔