بیجنگ(شِنہوا) چین کے پالیسی بینکس میں سے ایک، چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک نے جدید نقل و حمل کے نظام کی تعمیر کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔
جنوری سے مئی 2023 تک ریلوے ، سڑکوں ، ہوائی اڈوں اور دیگر نقل و حمل کی سہولیات کی تعمیر کے لئے بینک کی طرف سے مجموعی طور پر 268.7 ارب یوآن (تقریباً 37.78 ارب امریکی ڈالرز) کے قرضے دیئے گئے تھے۔
بینک نے چارجنگ پوائنٹس اور متعلقہ پاور گرڈ نیٹ ورکس کی تعمیر کے لئے مالی امداد میں بھی اضافہ کیا۔
بینک نے کہا کہ وہ جدید نقل و حمل کے نظام کی ترقی، اعلیٰ معیار کی مالیاتی خدمات فراہم کرنے اور اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی حمایت جاری رکھے گا۔