• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی پالیسی بینک نے سمارٹ پارکنگ کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کر دیاتازترین

July 23, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پالیسی بینکس میں سے ایک چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی) نے اسمارٹ پارکنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔

قرض دہندہ نے جون تک  اس طرح کے منصوبوں کی حمایت کے لئے 50 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب امریکی ڈالرز) قرض جاری کیے تھے۔

قرضوں کا استعمال 18 لاکھ سے زائد پارکنگ مقامات کی تزئین و آرائش، 2 لاکھ 20 ہزار نئے پارکنگ کے مقامات اور 1 لاکھ 40 ہزار چارجنگ مراکز کی تعمیر کے لئے کیا گیا ہے۔

1994 میں قائم ہونے والا سی ڈی بی بڑے قومی منصوبوں اور ترقیاتی حکمت عملیوں کے لئے مالی اعانت فراہم کرنے کی خاطر تیار  کیا گیا ہے۔