بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں پانی کی بچت بارے بڑے منصوبوں کی مالی امداد میں اضافہ کیا ہے۔
اس مدت کے دوران چین کے پالیسی بینک نے ان منصوبوں کی تعمیر کے فروغ میں معاونت کے لئے 110.2 ارب یوآن (تقریباً 14.45 ارب امریکی ڈالر) کا قرض جاری کیا۔
پالیسی بینک اب تک پانی کی منتقلی ، آبی وسائل کی تقسیم اور آب پاشی سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی تعمیر میں مالی تعاون کرچکا ہے جس کا مقصد ملک میں تحفظ آب اور اس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
چین اس وقت سیلاب کی روک تھام کے ایک نازک دور سے گزررہا ہے جس کے سبب پالیسی بینک نے دریا کے بند اور خستہ حال آبی ذخائر کی مضبوطی میں مدد کے لئے قرض جاری کیا اور اور آفات سے نمٹنے کے لئے مالی تعاون بڑھایا۔
بینک نے ملک کے بڑے دریاؤں کی جامع دیکھ بھال ، ماحولیاتی بحالی اور دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھی قرض جاری کیا۔