ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے پولیس سربراہ نے عوامی تحفظ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ملک کی تجدید کی کوششوں کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن اور عوامی تحفظ کے وزیر وانگ شیاؤ ہونگ نے ان خیالات کا اظہارجمعرات اور جمعہ کو مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں ہونے والے قومی سطح کے اجلاس کے دوران کیا جس میں مقامی پولیس سربراہان نے شرکت کی۔
انہوں نے عوامی تحفظ کے اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کریں، عوام کے امن اورخوشی کے تحفظ کو ترجیح اورسمارٹ پبلک سیکورٹی کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے اصلاحاتی اقدامات کو مکمل طور پر نافذ کریں۔