بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیربرائے پبلک سیکورٹی وانگ شیاؤہونگ نے امریکہ کے داخلی سلامتی کے وزیر الیجینڈرو میئرکاس کے ساتھ ویڈیوکال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران وانگ نے کہا کہ دونوں متعلقہ اداروں کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق عمل کرتے ہوئے باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اختلافات کو دور اور باہمی مفاد پرمبنی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ چینی وزیرنے کہا کہ دونوں ممالک کو قانون کے نفاذ میں باہمی تعاون سے مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے منشیات پر قابو پانے، غیرقانونی تارکین وطن کی وطن واپسی اور بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ امریکہ کو چین کے خدشات کو اہمیت دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات کے ذریعے خلوص کا مظاہرہ اور دوطرفہ تعاون میں مثبت اشتراک کرنا چاہئے۔