بیجنگ(شِنہوا) چین کی پولیس نے کمبوڈیا سے جوئے اور دھوکہ بازی میں ملوث 680 سے زائد مشتبہ افراد کی وطن واپسی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
یہ بات چینی وزارت پبلک سیکورٹی (ایم پی ایس) نے اتوار کوایک بیان بتائی۔
پولیس کی دو چارٹرڈ سویلین پروازوں کے ذریعے اتوار کی علی الصبح 135 مشتبہ افراد کے آخری گروپ کو چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں واپس لایا گیا۔
وزارت کا کہنا ہےکہ چین اور کمبوڈیا کی پولیس نے جوئے اور دھوکہ دہی سے متعلق جرائم کے مرتکب ملزمان کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیوں کا آغاز کیا تھا جبکہ اس کے ساتھ ہی رواں سال ملزمان کی وطن واپسی کاعمل مکمل ہوگیا ہے۔
ملزمان کی وطن واپسی کےلئے رواں ماہ کے شروع میں مرحلہ وار آ غا ز ہوا تھا۔
حالیہ برسوں میں چینی پولیس نے سرحد پار جوئے اور ٹیلی کام دھوکہ دہی جیسے نمایاں جرائم سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔
رواں سال چینی پولیس ایسے ہزاروں مشتبہ افراد کو میانمار، فلپائن اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے وطن واپس لا چکی ہے۔
وزارت نے اس نوعیت کے جرائم پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیاہے جبکہ عوام کو مزید محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔