• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی پولیس کیس کے معیار کے لیے پائیدار احتساب کا نفاذ کرے گیتازترین

May 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی پبلک سیکورٹی ایجنسیاں کیس حل کرنے کے معیار اور غلط مقدمات کے ذمہ داروں کے تعین کا جائزہ لینے کے سسٹم میں پائیدار احتساب  پرجامع عملدرآمد کریں گی۔

ایک آن لائن پریس کانفرنس میں وزارت کے مطابق، ایجنسیاں کیس کا جائزہ لینے کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں گی اورتحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے ذمہ داروں کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار وضع کریں گی۔ وزارت کے ترجمان ژانگ منگ نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انصاف کی فراہمی  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہمارا مقصد قانون نافذ کرنے والی سرگرمیوں کے پورے عمل میں سخت، طریقہ کار پر مبنی، غیر جانبدارانہ اور قانون کےمہذب نفاذ کے تقاضوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔