• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی پولیس نے 2018 سے اب تک 4 لاکھ 67 ہزار اقتصادی جرائم پر مبنی کیسز حل کیےتازترین

December 18, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں  پولیس نے 2018 سے لے کر اب تک4 لاکھ 67 ہزار اقتصادی جرائم پر مبنی مقدمات کو حل کر کے 280 ارب یوآن (تقریباً 39 ارب 50 کروڑ ڈالر) براہ راست اقتصادی نقصانات کی وصولی کی ہے۔

چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی (ایم پی ایس) نے پیر کو اعلان کیا کہ پولیس نے 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے معاشی جرائم کے مشتبہ5 ہزار سے زائد مفرور افراد کے ساتھ ساتھ انٹرپول ریڈ نوٹس میں درج 14 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

حال ہی میں چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے سوزو میں منعقدہ ایک قومی سطح کے اجلاس کے دوران، پولیس افسران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نئے دور میں معاشی جرائم کا پتہ لگانے کے بارے میں اپنی آگاہی بڑھائیں اور مشکل مقدمات کو حل  کرنے، ڈیجیٹل تفتیش اور جرائم کی روک تھام اور کنٹرول میں اپنی اہلیت کو بہتر بنائیں۔

وزارت وزارت پبلک سیکیورٹی نے پولیس افسران سے کہا ہے کہ وہ مجرموں کے خلاف اپنی جنگ میں عملی تقاضوں پر توجہ دیں، خصوصی پولیس ٹیموں کو مضبوط کریں اور تفتیش میں اپنی مہارت کو بہتر بنائیں۔