• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی پولیس نے 2022 کے دوران 160 منظم جرائم کرنے والے گروہوں کا خاتمہ کیا تازترین

February 28, 2023

 
فا ئل فوٹو، چین، شمال مغربی سنکیا نگ ویغور خود اختیار خطے کے ارمچی میں سنکیانگ کے محکمہ عوامی تحفظ کی جانب سے پو لیس پر چم کو لہرانے کی تقر یب د یکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین میں پولیس نے 2022 کے دوران منظم جرائم کی روک تھام بارے کوشش جاری رکھیں اور اس دوران 160 سے زائد منظم جرائم پیشہ گروپس اور 1 ہزار 520 جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ کیا۔ 

 وزارت عوامی تحفظ کے مطابق گزشتہ برس 20 ہزار سے زائد مجرمانہ مقدمات نمٹائے گئے اور ان کوششوں نے منظم جرائم کے خلاف 3 سالہ ملک گیر مہم کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جو جنوری 2018 میں شروع کی گئی تھی۔

وزارت نے کہا کہ پولیس نے دیہی علاقوں میں سرگرم 28 منظم جرائم کے گروپس اور 229 گینگز کا خاتمہ کیا جس سے چین کے دیہی علاقوں میں سماجی نظم و ضبط مئوثر انداز میں برقرار رہا ۔

بتایا گیا ہے کہ گینگ سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لیے شعبہ تعلیم ، قرض کی سرگرمیوں اور اشیاء و خدمات کی گردش کو ہدف بناتے ہوئے کریک ڈاؤن کی خصوصی کارروائی میں تعاون کیا جائے گا۔