• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی پولیس نے جنگلی حیات کے خلاف جرائم کے الزام میں 90 ہزارافراد کو گرفتار کر لیاتازترین

February 25, 2023

 

بیجنگ(شِنہوا)چین میں پولیس نے 2020 سے 2022 تک جنگلی حیات سے متعلق70 ہزار سے زیادہ مجرمانہ مقدمات کو نمٹاتے ہوئے 90 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا۔

چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی کے تحت فوڈ اینڈ ڈرگ کرائم انویسٹی گیشن بیورو کے سربراہ لیو ووچھن  نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریباً 13 لاکھ 70 ہزار جنگلی جانور اورجنگلی حیات سے بنی 1 لاکھ 80 ہزا کلوگرام مصنوعات تین سالوں میں دوبارہ حاصل کی گئیں۔

عہدیدار نے کہا کہ اس مدت کے دوران وزارت کے زیر نگرانی تمام 150 بڑے مجرمانہ مقدمات کو حل گیا ہے۔

یہ تعداد جنگلی حیات کے جرائم کے خلاف وزارت کی طرف سے 2020 میں شروع کی گئی تین سالہ ملک گیر کریک ڈاؤن مہم کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔