• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی راکٹ ژوچھیو-3 کی عمودی واپسی کی ٹیکنالوجی کاکامیاب تجربہ کرلیا گیاتازترین

January 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ ژوچھیو-3 کی عمودی واپسی کی ٹیکنالوجی کاملک کے شمال مغربی جیو چھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر میں پہلا فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ جس سے ملک کے پہلے سٹینلیس سٹیل مائع ایندھن سے چلنے والے کیریئر راکٹ کی پہلی پرواز کی بنیاد رکھ دی گئی۔

راکٹ تیار کرنے والی چین کی نجی کمپنی، لینڈ اسپیس  کے مطابق  فلائٹ ٹیسٹ کے ذریعے  کم اونچائی اور کم رفتار پر راکٹ کی عمودی بحالی، کنٹرول سسٹم اور انجن تھرسٹ ایڈجسٹمنٹ کی کارکردگی اور راکٹ کی عمودی بحالی کے گائیڈنس اینڈ کنٹرول الگورتھم کی تصدیق کی گئی۔

ژوچھیو-3 کا قطر4.5 میٹر ہے اور یہ مائع آکسیجن-میتھین کو پروپیلنٹ کے طور پر استعمال کرتا ہے، راکٹ  کی پہلی منزل کو کم از کم 20 بار دوبارہ استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ایک وقت میں فلیٹ اسٹیک ایبل سیٹلائٹ جیسے متعدد سیٹلائٹ لانچ کر سکتا ہے۔