بیجنگ (شِنہوا) چین کے نئے وزیراعظم لی چھیانگ جولائی 1959 میں پیدا ہوئے ۔ وہ ہان نسل سے تعلق رکھتے ہیں ۔ان کا آبائی شہر صوبہ ژے جیانگ میں روئی آن ہے۔ انہوں نے جولائی 1976 میں اپنی پہلی ملازمت کا آغاز کیا تھا اور اپریل 1983 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ میں شمولیت اختیار کی۔
وہ سینٹرل پارٹی اسکول سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے ایگزیکٹو ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
لی اس وقت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، ریاستی کونسل کے وزیر اعظم اور ریاستی کونسل کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے سیکرٹری ہیں۔