• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ریاستی کونسل صوبہ سیچھوان کے ڈیپارٹمنٹ سٹورمیں آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کریگیتازترین

July 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی ریاستی کونسل کے ماتحت ورک سیفٹی کمیشن صوبہ سیچھوان  کے ایک ڈیپارٹمنٹ سٹور میں  پیش آنے والے آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔

کمیشن نے مقامی حکام سے کہا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے فوری طور تحقیقات کر کے تحقیقاتی رپورٹ منظوری کیلئے جمع کرائیں اور اس کے نتائج کو عوام کیلئے جاری کریں۔

سیچھوان کے شہر زی گونگ میں 14 منزلہ ڈیپارٹمنٹ سٹور میں مقامی وقت کے مطابق بدھ کو تقریباََ  شام6 بجے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں مجموعی طور 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔