• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ریاستی کونسلر کا سی پی سی اجلاس کے رہنما اصولوں کے مطالعے،عملدرآمد پر زورتازترین

July 24, 2024

شی ننگ(شِنہوا) چینی ریاستی کونسلر شین یی چھن نے 20 ویں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے تیسر ے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کے مطالعے اور ان پر عملدرآمد کی کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ روزگار پہلے کی پالیسی اور عوام کی فلاح و بہبودکو موثر طور پر فروغ دیا جا سکے۔

شین نے ان خیالات کا اظہار چین کے صوبے چھنگ ہائی میں عوام کے ذریعہ معاش اور دیگر متعلقہ امور پر ایک تحقیقی اور معائنہ دورے کے دوران کیا۔

دورے کے دوران شین نے روزگار پیدا کرنے کیلئے مقامی صنعت کی صلاحیت سے مکمل استفادہ کرنے، دیہاتوں میں اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئےکالج گریجویٹ کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے اور  لچکدار ملازمت والے افراد کی آمدنی میں اضافہ کرنے  کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے سماجی سکیورٹی نظام کو بہتر بنانے، اعلی معیار اور ذریعہ معاش کے مکمل فروغ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور مستحکم روزگار کو یقینی بنانے کے مختلف اقدامات  کےایمانداری سے نفاذ کی کوششوں پر بھی زور دیا۔