• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ریگولیٹر نے سیکیورٹیزکے دوبارہ قرض کو معطل کرنے کی درخواست منظور کرلیتازترین

July 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے کہا کہ اس نے چائنہ سکیورٹیز فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کی سیکیورٹیز کے دوبارہ قرض کو معطل کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے اور معطلی جمعرات سے نافذالعمل ہے۔

 چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ سیکورٹیز کے دوبارہ قرض معاہدے میں توسیع کی جاسکتی ہے تاہم اس کا تصفیہ 30 ستمبر سے پہلے کرنا ہوگا۔

چائنہ سکیورٹیز فنانس کارپوریشن کے مطابق سیکیورٹیز کے دوبارہ قرض کے کاروبار کو معطل کرنے کا مقصد مارکیٹ استحکام برقرار رکھنا اور کاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ مزید مضبوط بنانا ہے۔

سیکیورٹیزکے دوبارہ قرض سے مراد وہ کاروبار ہے جہاں چائنہ سکیورٹیز فنانس کارپوریشن اپنی سیکیورٹیز یا قانون کے تحت جمع کردہ رقم سیکیورٹیز کمپنیوں کو دیتی ہے تاکہ وہ سیکیورٹیز قرض کا کاروبار کرسکے۔

 چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے کہا کہ اس نے شارٹ سیلنگ کے لئے مارجن کی ضروریات کو کم از کم 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کے لئے اسٹاک ایکسچینج کے انتظامات کی بھی منظوری دی ہے جبکہ نجی ایکویٹی فنڈز کے لئے مارجن کی ضروریات کو کم از کم 100 فیصد سے بڑھا کر 120 فیصد کیا جائے گا۔ یہ نئی پالیسی 22 جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔