• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی رہنماؤں کی قانون سازی کے سالانہ اجلاس میں شرکتتازترین

March 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اور سینئر چینی رہنما وانگ ہوننگ اور ڈینگ شوئے شیانگ نے چینی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں بحث و مباحثہ میں شرکت کی۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے تائیوان سے قومی عوامی کانگریس کے نائبین کے ساتھ بحث و مباحثہ میں شرکت کی۔

وانگ نے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں تائیوان سے متعلق امور آبنائے تائیوان میں عمومی استحکام کے تحفظ اور چین کے مکمل اتحاد کے اسٹریٹجک اقدام مضبوط بنانے میں گزشتہ ایک سال مؤثر رہا ہے۔

انہوں نے قومی اتحاد کا مقصد غیرمتزلزل طریقے سے آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت سے علیحدگی پسند اقدامات کی سختی سے مخالفت کی۔

نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے بالترتیب ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے سے قومی عوامی کانگریس کے نائبین کے وفود کے ساتھ بحث ومباحثہ میں شرکت کی۔

نائب وزیراعظم ڈینگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ "ایک ملک، دو نظام" کے نفاذ میں بڑی حد تک نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ ہانگ کانگ ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے جس میں اس نے نظم و نسق بحال کیا ہے اور اب وہ  خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔  ہانگ کانگ اور مکاؤ دونوں نے اپنی مستحکم ترقی میں بہتر رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

ڈینگ نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ بنیادی قانون کی شق 23 کی قانون سازی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی آئینی ذمہ داری ہے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

ڈینگ نے کہا کہ چونکہ رواں سال مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ ہے اس لئے مکاؤ  کو خصوصیات کے ساتھ "ایک ملک ، دو نظام" کے عمل میں مزید پیشرفت کرنی چاہئے تاکہ نئے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکیں۔