بیجنگ (شنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نےکامریڈ ساتھیوں کو موسم بہار کے تہوار اور نئے چینی قمری سال کی مبارکباد دی ہے۔
چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے سینئر کامریڈ ساتھیوں سے بہار کے تہوارپراچھی صحت اور درازی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔