بیجنگ (شنِہوا) مریخ پر موجود چینی روور، ژورونگ پر نصب ریڈارز نے سرخ سیارے کے شمالی نصف کرہ میں ایک وسیع میدان کے نیچے 16 غیر ہموار کھائیاں دریافت کی ہیں۔
نیچر فلکیات نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق،چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ جیو فزکس کے محققین کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ریڈار ڈیٹا سے روور کے تقریباً 1.2 کلومیٹر سفر کے اندر 35 میٹر کی گہرائی میں کثیرالاضلاع اجسام کی نشاندہی کی۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مریخ کے سب سے بڑے بیسن یو ٹوپیا پلانیشیا کے نیچے اس طرح کے خطوں کی وسیع تقسیم پائی گئی ہے۔
محققین کے مطابق یہ کثیر الاضلاع کھائیاں ممکنہ طور پر منجمد پگھلاو کے چکر سے پیدا ہوئی ہیں۔