بیجنگ(شِنہوا) عوامی جمہوریہ چین ( پی آر سی ) کے سابق صدر جیانگ ژیمن لیوکیمیا اور متعدد اعضاء کے کام چھوڑجانے کے باعث 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا انتقال 30 نومبرکو دوپہر 12 بج کر 13 منٹ پر شنگھائی میں ہوا۔
جیانگ ژیمن کے انتقال کا اعلان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی، پی آر سی کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی اورسی پی سی اور پی آر سی کےمرکزی فوجی کمیشن نے کیا۔
جیانگ ژیمن کے انتقال کا اعلان پوری پارٹی، پوری فوج اور تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے چینی عوام کے نام جاری ایک خط میں کیا گیا۔ خط میں پوری پارٹی، پوری فوج اور تمام نسلی گروہوں کے چینی عوام کے لیے گہرے دکھ کے ساتھ اعلان کیا گیا کہ محبوب کامریڈ جیانگ ژیمن لیوکیمیا اور ایک سے زیادہ اعضاء کے کام چھوڑ جانے کے بعد تمام تر طبی علاج ناکام ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔