• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنس دانوں نے گہرے خلا میں سب سے بڑی نیوٹرل ہائیڈروجن کیٹلاگ تیارکرلیتازترین

December 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم نے 500 میٹر اپرچر کریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (ایف اے ایس ٹی) یا "چائنہ اسکائی آئی" کا استعمال کرتے ہوئے کہکشاں سے باہر نیوٹرل ہائیڈروجن (ایچ آئی) ذرائع کی اب تک کی سب سے بڑی اعلیٰ معیار کی کیٹلاگ تیار کرلی ہے۔

ہائیڈروجن کائنات میں سب سے زیادہ کثرت سے پایا جانے والا عنصر اور کہکشاؤں کا ایک اہم جزو ہے۔ کہکشاؤں کے میدان میں ایچ آئی انٹرسٹیلر میڈیم کا ایک اہم جزو بھی ہے۔

اس کی کثرت اور 21 سینٹی میٹر اخراج لائن کے ذریعے کینیمیٹکس کی پیمائش ممکنہ طور پر سیاہ مادے کی ممکنہ خصوصیات ، کمزور نامعلوم کہکشاؤں کی کائناتی ساخت اور ارتقا جیسے بہت سے فلکیاتی مسائل حل کرسکتی ہے۔

نئی کیٹلاگ میں اگست 2020 اور جون 2023 کے درمیان دریافت شدیدہ 41 ہزار 741 ایچ آئی ذرائع شامل  ہیں جو مقدار اور معیار دونوں میں دنیا بھر میں اسی طرح کے ذرائع سے زیادہ تھے۔

یہ کام فاسٹ آل اسکائی ایچ آئی سروے (فاشی) منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کا ڈیزائن ایسا ہے کہ پورا آسمان فاسٹ کو نظرآئے۔

موجودہ سروے کے نتائج کل آسمان کے تقریباً 35 فیصد سے اخذ کردہ ہیں اور اگلے 5 سال میں 1 لاکھ سے زائد ایچ آئی ذرائع کو ریکارڈ کئے جانے کی توقع ہے۔

فاسٹ دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش ریڈیو ٹیلی سکوپ ہے جس کا رقبہ 30 معیاری فٹ بال میدانوں کے مساوی ہے۔ فاسٹ نے 11 جنوری 2020 کو چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں کام کا آغاز کیا تھا۔