بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے کینسرکی امیونو تھراپی کی وجہ سے سائٹوکائن ریلیز سنڈروم (سی آر ایس) کو روکنے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔
نیچربایومیڈیکل انجینئرنگ جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سی آر ایس، جسے سائٹوکائن سٹارم بھی کہا جاتا ہے، مدافعتی نظام کاحد سے زیادہ ردعمل کا اظہار ہے۔ یہ بعض اقسام کی امیونو تھراپی کے منفی اثرات کےباعث ہوتا ہے، جیسا کہ سی اے آر ٹی سیل تھراپی، جس میں مدافعتی خلیوں کومہلک ٹیومر کے علاج کے لیے کافی مقدار میں سائٹوکائنز جاری کرنے کے لیے تحریک دی جاتی ہے۔
سی آر ایس کی وجہ سے مریض کو بخار، ہائپوٹینشن، اعضاء کی خرابی یہاں تک کہ شدید صورت میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔اس کے علاج کا موجودہ آپشن انٹرلییوکن-6 اینٹی باڈیز کو مریض کے جسم میں داخل کرنا ہوتا ہے ، جو ایک پروانفلامیٹری سائٹوکائن ہے،تاہم، انہیں سی آر ایس ہونے سے پہلے انجکیٹ نہیں کیا جا سکتا، بصورت دیگر، جسم میں انٹرلییوکن-6 کی معمول کی سطح متاثر ہوتی ہے۔
نیشنل سنٹر فار نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے انٹرلییوکن-6 اینٹی باڈیز کے ساتھ مل کر ایک ہائیڈروجل تیار کیا ہے جسے پہلے سے انجکیٹ کیا جا سکتا ہے اوریہ سی اے آر ٹی سیل کے ذریعے سی آر ایس ہونے پرانٹرلییوکن-6کی سطح کو بڑی حد تک کم کر دیتا ہے۔