• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنس دانوں نے مقناطیسی ستارے سے پیدا ہونے والے تیز رفتار ریڈیو برسٹ کے فزیکل طریقہ کار کی نشاندہی کرلیتازترین

August 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے چین کی پانچ سو میٹر اپرچر اسفئیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کا استعمال کرتے ہوئے مقناطیسی ستارے کا مشاہدہ کیا ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  یہ کس طرح تیزریڈیو برسٹ (ایف آربیز) پیدا کرتا ہے۔

ایف آربیز ایک ملی سیکنڈ سے چند ملی سیکنڈ کے دورانیہ میں پیدا ہونے والی روشن اور طاقتور ریڈیو لہریں ہیں ، جس کے ہر بار اخراج سے سورج کی سالانہ  پیداوار کے برابر توانائی پیدا ہوتی ہے۔ ان کی اصلیت اور میکانزم فلکی طبیعیات میں سب سے زیادہ اہم تحقیقی موضوعات میں سے ایک ہے۔

چین کی قومی فلکیاتی آبزرویٹریز(این اے اوسی) ، پیکنگ یونیورسٹی، نیواڈا یونیورسٹی، بیجنگ نارمل یونیورسٹی اور چین، امریکہ اور ترکی کے دیگر اداروں کے محققین نے ملکی وے کہکشاں میں واقع مقناطیسی ستارے،ایس جی آر جے1935 پلس2154 کے ایک ماہ تک جاری رہنے والے مشاہدے کے لیے فاسٹ کا استعمال کیا اورکامیابی سے مقناطیسی ستارے کےسنگل پلس پلسرسے پیدا ہونے والی تابکاری کا پتہ لگایا۔