• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدان نے کنڈینسڈ میٹر فزکس پرائز جیت لیاتازترین

October 25, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدان شیو چھی کن نے 2024 کا اولیور ای بکلے کنڈینسڈ میٹر فزکس پرائز جیت لیا ہے، یہ بین الاقوامی ایوارڈ کنڈینسڈ مادّہ کی طبیعیات میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتاہے۔

امریکن فزیکل سوسائٹی کے مطابق چین کی  اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم شیو اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اشوین وشواناتھ کو  مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ ان کے بینڈ سٹرکچر کے ٹاپولوجیکل پہلوؤں کے حوالے سے  مادّہ کی اجتماعی الیکٹرانک خصوصیات پران کے نظریاتی اور تجرباتی مطالعات پر دیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کو کنڈینسڈ میٹر فزکس کے شعبے میں اعلیٰ ترین بین الاقوامی اعزاز سمجھاجاتا ہے۔ چین کے اس ایوارڈ کے پہلے فاتح کے طور پر، بین الاقوامی فزکس کمیونٹی کی طرف سے شیو کو ٹاپولوجیکل انسولیٹرز کے شعبے میں ان کی کوششوں اور کوانٹم ہال ایفیکٹس  کے حوالے سے ان کے کام کے باعث بہت زیادہ عزت دی جاتی ہے۔