بیجنگ(شِنہوا)جدید دورکے چینی سائنسدانوں کے حوالے سے قومی عجائب گھر 30 مئی کو باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گاجس میں شہرت یافتہ ممتازچینی سائنسدانوں کے اعزاز میں پہلی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایک مرکزی اورتھیم پر مبنی پانچ نمائشیں بیجنگ کے شمال میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے قومی مواصلاتی مرکز میں میوزیم کے مجموعی طور 5ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہوں گی۔ چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاسٹ) کے مطابق، یہ نمائشیں 30 مئی کو منائے جانے والے 8ویں قومی سالانہ سائنس وٹیکنالوجی ورکرز ڈے کا حصہ ہیں۔
تحقیقی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ 10 سے زیادہ نمائشی اشیا کے ساتھ مرکزی نمائش میں 400 سے زیادہ اشیاء اور 190 سے زیادہ سائنسدانوں کی 400 سے زیادہ نایاب تصاویررکھی جائیں گی۔ کاسٹ کے مطابق، سائنسی برادری کے لیے کسی بھی ملک کی جانب سے قائم کردہ قومی عجائب گھر جدید دور کے چینی سائنسدانوں کے لیے دنیا کا پہلا میوزیم ہے۔