شنگھائی (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو ہفتوں سے تین ماہ تک کے موسم کی پیش گوئی کے لیے ایک نیا ماڈل تیارکیا ہے۔ فو شی سب سیزنل کا نیا ماڈل شنگھائی اکیڈمی آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس فار سائنس، فودان یونیورسٹی، اور نیشنل کلائمیٹ سنٹر کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے،جو پیش گوئی کے دورانئے کو 42 دن تک بڑھا کر اے آئی موسمیاتی ماڈلنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ فودان یونیورسٹی کے مطابق، نئے ماڈل کی نقاب کشائی دبئی میں جاری اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (کوپ28) کے28ویں سیشن کے دوران چین کے پویلین میں کی گئی۔
سائنس دانوں کے مطابق،سب سیزنل بے ضابطگیوں کاموسمیاتی واقعات پر نمایاں اثر ہوتا ہے، اس لیے اس ٹائم اسکیل پر پیش گوئی کی مہارت کو بہتر بنانا موسمیاتی سائنس کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم ضرورت ہے۔