تیانجن(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے انتہائی اعلیٰ والیومیٹرک پاور کثافت کا حامل پروٹون ایکسچینج میمبرین فیول سیل تیار کیا ہے، جس کی کارکردگی اس وقت موجود فیول سیلز کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ تیانجن یونیورسٹی کے سکول آف مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر جیاؤ کوئی اور ان کی ٹیم نے پروٹون ایکسچینج میمبرین فیول سیل کو نئے سرے سے ڈیزائن کرتے ہوئے نئے اجزاء کو شامل اور گیس-پانی-الیکٹرک-ہیٹ ٹرانسفرچینلز کا موثر استعمال کیاہے۔
ٹیم نے ایک انتہائی پتلا اور انتہائی ہائی پاور ڈینسٹی فیول سیل تیاراور الیکٹرو اسپننگ ٹیکنالوجی اور دھاتی فوم کے ذریعہ تیار کردہ انتہائی پتلی کاربن نینوفائبر فلم کا استعمال کرکے روایتی گیس ڈی فیوژن لیئرز اور فلوچینلز کو ختم کیاہے۔