• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدانوں نے انسانی دماغ میں آکسیجن کی مقدار جانچنے کا آلہ تیار کرلیاتازترین

January 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایک وائرلیس آلہ تیار کیا ہے جو انسانی دماغ میں آکسیجن کی مقدار کا اندازہ لگاسکتا ہے،جو دماغی امراض کی نگرانی کے لیے ایک امید افزا پیش رفت ہے۔

نیچر فوٹوونکس جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق،  تقریباً 300 مائیکرون قطر کا یہ آلہ ایک روشنی خارج کرنے والے ڈائی اوڈ اور ایک فوٹوڈیٹیکٹر پرمشتمل ہے جس پرآکسیجن کے لیے انتہائی حساس فاسفورسنٹ فلم کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔

تحقیق میں شامل تسنگھوا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرشینگ شنگ نے کہا کہ یہ آلہ  فاسفورسینس کا اخراج کرتے اور روشنی کی چمک کے مطابق آکسیجن کی سطح کی پیمائش کرتی ہے، یہ سطح آکسیجن کے جزوی دباؤ کے بڑھنے کے ساتھ کم ہوجاتی ہے جس سے دماغی آکسیجن کی سطح  کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔