• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدانوں نے بائیو ڈیزل ایندھن کی پیداوار کی نئی ٹیکنالوجی تیارکرلیتازترین

January 03, 2024

نانجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس سے بائیو ڈیزل ایندھن کی زیادہ بایوماس مواد کے ساتھ تیاری کی جا سکتی ہے، جو 10 فیصد سے کم کے عالمی اوسط مواد کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہے۔ نانجنگ نارمل یونیورسٹی کے سکول آف کیمسٹری اینڈ میٹریلز سائنس کے پروفیسر شین جیان اور ان کی ٹیم نے بائیو فیٹس (ٹرائی گلیسرائیڈز) اور خام تیل کی ریفائنری کے اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے بغیر ٹرانسسٹریفکیشن کے آٹوموٹو بائیو ڈیزل ایندھن پیدا کرنے کے لیے پیداوری عمل کو بہتر کیاہے۔ ٹیم نے کہا کہ بائیو ڈیزل کا بایوماس مواد جتنا زیادہ ہوگا، اس کی توانائی بچت اور کاربن میں کمی کے اثرات اتنے ہی نمایاں ہوں گے۔ شین نے کہا کہ جزوی طور پر تیل کو بائیو فیٹس سے تبدیل کرتے ہوئے، یہ ٹیکنالوجی زیادہ ماحول دوست بائیو ڈیزل ایندھن کی پیدوارا کو فروغ دینے اور اخراج کے معیار کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چینی کوششوں کے لیے سازگار ہے، جبکہ عالمی سطح پر کاربن کی انتہائی سطح اور کاربن غیر جانبداری کے حصول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔