• Wuhan, China
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدانوں نے چاند کی چٹانوں کا نیا تفصیلی نقشہ تیارکرلیاتازترین

November 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے چاند کی چٹانوں کا اعلیٰ ریزولوشن کے ساتھ ایک نقشہ بنایا ہے، جس میں چاند کی سطح کی ساخت اور تقسیم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ 

25:1لاکھ کے سکیل پرجاری کیا گیا، پورے چاند کا نقشہ شان ڈونگ یونیورسٹی، چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر اداروں کے محققین کی 10 سالہ تحقیق کا نتیجہ ہے ۔ جس میں 17 اقسام کی قمری چٹانوں کی لتھولوجک خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔

 سائنس بلیٹن جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، چین کے حالیہ قمری مشن اور اس کی جانب سے زمین پر واپس لائے گئے چاند کے نمونوں سے متنوع ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس نے  اس لیتھولوجیکل میپنگ کے لیے بنیادی ذرائع فراہم کیے۔

نئے قمری نقشے کو مزید سائنسی تحقیق، خلائی دریافتوں کی منصوبہ بندی، واپسی کی جگہوں کی سیپملنگ اورسلیکشن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں زمین جیسے دوسرے سیاروں کی نقشہ سازی کے لیے ایک حوالہ بھی فراہم کر سکتا ہے۔ نقشے کے  پیپراور ڈیجیٹل ورژن چینی اور انگریزی زبانوں میں چین کے جیولوجیکل پبلشنگ ہاؤس کی جانب سے  شائع کیے جائیں گے۔