بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایک انتہائی پتلا، اینٹی مائکروبیل اور سانس لینے کے لیے موزوں سینسر تیار کیا ہے جو انسانی جسم کی حرکات اورچہرے کے لطیف تاثرات پر بھی نظر رکھ سکتا ہے۔ تسنگھوا یونیورسٹی اور شی آن پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے محققین نے حال ہی میں جریدے نینو ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اپنے اس ڈیزائن کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
تحقیق کے مطابق،یہ سینسرایک سینڈوچ سٹرکچرکے ساتھ تین پرتوں پرمشتمل نینو جنریٹر ہے، جو اعلی کارکردگی کے ساتھ قابل تجدید اور وافر مکینیکل توانائی پیداکر سکتا ہے۔
درمیان میں موجودنینو فائبر مکینیکل توانائی کو بجلی میں تبدیل کرتی ہے جس کے دونوں طرف دو نینوفائبر جھلیوں کی تہ چڑھائی گئی ہے، جس کے ایک طرف 110 نینو میٹر چاندی کی تہہ الیکٹروڈ پرت کا کام کرتی ہے۔
تحقیق کے مطابق، سینڈوچ کا ڈھانچہ صرف 91 مائکرو میٹر موٹا اور اس میں سے ہوا کے گزرنے کی صلاحیت انتہائی زیادہ ہے جو اہم اینٹی بیکٹیریل اثرات کاحامل ہے۔