بیجنگ( شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایک اہم جین دریافت کیا ہے جو مکئی کے گودے میں فولاد کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے، یہ جین فولاد سے بھرپور مکئی کی اقسام کو کاشت کرنے کے لیے سائنسی بنیاد فراہم اور ممکنہ طور پر فولاد کی کمی سے خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اس دریافت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسدان ایسی مکئی کی کاشت کر سکتے ہیں جس کے دانوں کے گودے میں فولاد کی مقدار بڑھ کر 70.5 ملی گرام فی کلو گرام ہو جو کہ مکئی کی عام اقسام میں فولاد کی مقدار سے دو گنا زیادہ ہے۔
یہ مطالعہ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور ہینان زرعی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کراپ سائنسز کی مشترکہ تحقیقی ٹیم نے کیا جسے سائنسی جریدے سائنس کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع کیا گیا ہے۔
عالمی آبادی کا تقریبا ایک تہائی فولاد کی کمی کی وجہ سے خون کی کمی سے متاثر ہے۔ تحقیقی ٹیم کے ایک سرکردہ سائنسدان لی وین شیو نے کہا کہ سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 20.1 فیصد چینی باشندوں میں خون کی کمی ہے، جن میں سے نصف فولاد کی کمی کے باعث خون کی کمی کا شکار ہیں۔