شنگھائی(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے سمندری اور میٹھے پانی کے درمیان توانائی کو استعمال کرتے ہوئے ماحول دوست ہائیڈروجن کو موثر طریقے سے پیدا کرنے کی حکمت عملی وضع کرلی ہے۔
ایک صاف توانائی، پاور سیکٹر میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور زیادہ پائیدار مستقبل کی طرف پیش رفت کے لیے ہائیڈروجن ایک امید افزا حل کے طور پر سامنے آئی ہے۔
چینی حکومت کی رواں سال کی کارکردگی رپورٹ میں ترقی کے بھرپور مواقع کی حامل ہائیڈروجن توانائی جیسی صنعتوں کی حمایت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
فودان یونیورسٹی کے محققین نے ہائی پرفارمنس آئن ایکسچینج میمبرین اور الیکٹروڈ کی ایک ٹینڈم نما ڈیوائس تیار کی، جسے آسموٹک انرجی اور ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے دریائی ڈیلٹا پر نصب کیا گیا۔