ہانگ ژو(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے الیکٹرولائٹس کا ایک ایسا ڈیزائن تیار کیا ہے جس سے برقی گاڑیوں کے لیے لیتھیم آئن بیٹریوں کی تیزی سے چارج اور انکے آپریٹنگ درجہ حرارت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ نیا ڈیزائن لیتھیم آئن بیٹریوں کومنفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ سے 60 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد میں چارج اور ڈسچارج کرنے کی صورت میں اپنی پہلی حالت میں لانے کی صلاحیت فراہم کر سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، لیتھیم آئن بیٹریاں کمرے کے درجہ حرارت پر صرف 10 منٹ کے اندر چارج اور ڈسچارج ہو سکتی ہیں۔ ژی جیانگ یونیورسٹی کے سکول آف میٹریل سائنس اینڈ انجینئرنگ کے پروفیسر فان شیولِن کے مطابق، چارجنگ کی شرح، آپریٹنگ درجہ حرارت اور لیتھیم آئن بیٹریوں کی حفاظت الیکٹرک گاڑیوں کی مزید ترقی کی راہ میں حائل پیچیدہ مسائل ہیں۔ تحقیق کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے لیے لیتھیم آئن بیٹریوں کو زیادہ کثافت، تیز چارجنگ اور وسیع آپریٹنگ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
فان نے کہا کہ الیکٹرولائٹس کے اس نئے ڈیزائن کے ساتھ، لیتھیم آئن بیٹریوں کو 10 منٹ کے اندر 80 فیصد چارج کیا جاسکتا ہے۔