تیانجن(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایک لچکدار شمسی توانائی سے چلنے والا لباس ڈیزائن کیا ہے جو انسانی جسم کو اس کے ماحول کے درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود آرام دہ حالت میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
جرنل سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق،لچکدار شمسی سیل سے چلنے والے لباس کے اس نظام کو سورج کی روشنی کے علاوہ کسی بیرونی توانائی کے ذریعے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس سے پہلے موجود تھرمو ریگولیٹری لباس کے برعکس،اس لباس کو نانکائی یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیا ہے،جسے ایک برقی ڈیوائس کی بدولت گرم اور ٹھنڈا رکھا جاسکتا ہے برقی ڈیوائس پورے دن دو طرفہ درجہ حرارت کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق، انتہائی موثر ڈیوائس سے صرف 12 گھنٹے سورج کی روشنی کی توانائی کے ان پٹ کے ساتھ 24 گھنٹے قابل کنٹرول درجہ حرارت کو کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔