• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدانوں نےکینسرکے نامعلوم ٹیومر کی نشاندہی کا طریقہ کارتلاش کرلیاتازترین

April 19, 2024

تیانجن(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت( اے آئی) پر مبنی ایک ایسا ٹول ڈیزائن کیا ہے جو کینسر کے نامعلوم ٹیومرکے ماخذ کی درستگی کے ساتھ نشاندہی کرسکتا ہے بلکہ  انسانی پیتھالوجسٹ سے بھی بہتر طورپرپیش گوئی کرسکتا  ہے۔

انسانی جسم میں نامعلوم ماخذ کا کینسر( سی یو پی) اپنی مبہم نوعیت کی وجہ سے ڈاکٹروں کے لیے چیلنجزکا باعث ہے۔ جوانسانوں میں تشخیص ہونے والے کینسرکی اقسام میں 3 سے 5 فیصد تک ہے۔مہلک ہونے کی وجہ سے سی یو پی کے صرف 20 فیصد مریض اوسطاً 10ماہ تک زندہ رہ پاتے ہیں۔

تیانجن میڈیکل یونیورسٹی اور ژینگ ژو یونیورسٹی کے فرسٹ ایفیلی ایٹڈ ہسپتال کے محققین کی قیادت میں، چار ہسپتالوں میں 57ہزار220 کیسز سے سائیٹولوجیکل امیجز کے ذریعے ٹیومرکےماخذ کی نشاندہی کے لیے   ڈیپ لرننگ طریقہ کاروضع کیا گیا ہے۔

 نیچر میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ٹارچ نامی ٹول سینے اور پیٹ میں جمع ہونے والے سیال مادہ میں مہلک ٹیومر کی شناخت اور ان کی اصلیت کا اندازہ لگا سکتا ہے۔