بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھینگ لی یوان نے امریکی لِنکن ہائی سکول کے اساتذہ اور طلباء کی جانب سے چینی نئے سال کے مبارکبادی کارڈ کا جواب دیتے ہوئے نئے ڈریگن سال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
اساتذہ اور طلباء کو اتوار کوبھیجے گئے مبارکبادی کارڈ میں شی اور پھینگ نے انہیں زیادہ کثرت سے چین کا دورہ کرنے اورتبادلے اور مطالعاتی پروگراموں میں حصہ لینے کی دعوت دی جس میں 50 ہزار نوجوان امریکیوں کو چین مدعو کیا جاتا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے درمیان دوستی کو فروغ دیا جا سکے۔
اس سے پہلے امریکی ریاست واشنگٹن میں سکول کے اساتذہ اور طلباء نے چینی صدر شی، انکی اہلیہ پھینگ اور چینی عوام کو نئے سال کا مبارکبادی کارڈ بھیجا جس میں نئے سال میں خوشیوں اور صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔ 100 سے زائد اساتذہ اور طلباء نے کارڈ پر دستخط کر رکھے تھے۔