• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر فرانس، سربیا اور ہنگری کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئےتازترین

May 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ فرانس، سربیا اور ہنگری کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کی صبح بیجنگ واپس پہنچ گئے۔

صدر شی کے وفد میں شامل ان کی اہلیہ پھینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی اسی پرواز سے وطن  واپس آئے۔