بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ بیلجیئم میں ہونے والے پہلے جوہری توانائی سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی کے طور پر شرکت کریں گے۔
چین کی ایٹمی توانائی اتھارٹی کےاعلان کے مطابق ژانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں،جوہری توانائی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے 20 سے 22 مارچ تک بیلجیئم کے دورے پر ہوں گے۔