بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ کی تائیوان سے متعلق امور پر حالیہ خطاب کے مطالعہ کے لیے بیجنگ میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم کا انعقاد سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان امور آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر نے چینی کومنتانگ کی انقلابی کمیٹی کی مرکزی کمیٹی، تائیوان ڈیموکریٹک سیلف گورنمنٹ لیگ کی مرکزی کمیٹی اور تائیوانی ہم وطنوں کی آل چائنہ فیڈریشن کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا تھا۔ سمپوزیم کے مطابق، صدر شی کے 6 مارچ کو عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے دوران مشترکہ گروپ کے اجلاس میں کیے گئے خطاب میں تائیوان سے متعلقہ امورکی سمت کی نشاندہی کی گئی۔ سمپوزیم میں کہا گیا کہ صدر شی کے خطاب میں بنیادی امور اہم ترجیحات اور نئے حالات میں تائیوان سے متعلقہ معاملات میں شامل پالیسیوں اور اقدامات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ امورکے لیے بنیادی رہنما اصول فراہم کیے گئے۔
سمپوزیم میں چینی صدر کے خطاب کے رہنما اصولوں کا ایمانداری سے مطالعہ، ان پر عمل درآمد اور آبنائے پار تعلقات میں رہنمائی کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیاگیا۔