• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کے توانائی کے تحفظ سے متعلق خطابات کتابی شکل میں شائعتازترین

June 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے قومی توانائی کی سلامتی سے متعلق خطابات اور گفتگو کے اقتباسات کا  مجموعہ سنٹرل  پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کیا ہے۔

2012 میں سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، شی جن پھنگ کی زیر قیادت  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے توانائی کے نئے نظام کے قیام کا عمل تیزکرتے ہوئےملکی  توانائی کے تحفظ کی بنیادوں کومضبوط کیا ہے، جس سے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے بھرپورحمایت دستیاب ہے۔ اس حوالے سے صدر شی کے خطابات نئی توانائی اور قومی توانائی کے تحفظ  دونوں کو یقینی بنانے، توانائی کے شعبے میں انقلاب کو فروغ دینے، توانائی میں ملکی طاقت کو بڑھانے اور چینی جدیدیت کے فروغ  کے لیے محفوظ اورقابل اعتماد توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔