• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے سائنس ٹیک خود انحصاری پر زورتازترین

January 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اعلیٰ سطح کی سائنس ٹیک خود انحصاری پر زور دیاہے۔

نیشنل انجینئر ایوارڈز کی تقریب کے لیے جمعہ کو دی گئی اپنی ہدایات میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ،صدر شی نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔

صدر شی نے  انجینئرز کے سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر بنی نوع انسان کے فائدے اور مستقبل کی تخلیق میں کردار پر زور دیا۔ چینی صدر نے کہا کہ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور ٹیمیں بہترین نمائندے ہیں جنہیں ملک بھرکے تمام انجینئرز اور تکنیکی ماہرین رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں۔