• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا آبنائے تا ئیوان یوتھ ڈیویلپمنٹ فورم کے نام مبارکباد کا خطتازترین

September 15, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں ہونے والے چھٹے آبنائے تا ئیوان یوتھ ڈیویلپمنٹ فورم کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔

شی نے ملک اور قوم کے مستقبل کی امید کے طور پر نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے فورم کو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے نوجوانوں کے لئے خیالات کے تبادلے، باہمی تفہیم کو فروغ دینے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سراہا۔

شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس فورم کے ذریعے آبنائے تائیوان میں زیادہ سے زیادہ نوجوان قریبی دوست اور بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے والے اچھے شراکت دار بنیں گے۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ قومی تجدید شباب کا احساس تمام چینی عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔

شی نے تائیوان کے نوجوانوں کو مین لینڈ پر اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے خوش آمدید کہا۔

انہوں نے آبنائے تائیوان کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تاریخ کے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ رہیں اور چینی قوم کے مجموعی مفادات اور قومی اتحاد کا تحفظ کریں۔

شی جن پھنگ نے ان پر زور دیا کہ وہ آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کے صحیح راستے پر قائم رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آبنائے پار تعلقات کا مستقبل آبنائے کے دونوں اطراف کے چینی عوام کے ہاتھوں میں مضبوطی سے قائم رہے۔