بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاجسٹک اخراجات کم کرنے اور وسیع پیمانے پر آلات کی تجدید اور اشیائے صرف کی تجارت کے نئے دور کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیاہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، صدر شی نے ان خیالات کا اظہار مرکزی کمیشن برائے مالیاتی اور اقتصادی امور(سی سی ایف ای اے)کے اجلاس میں کیا جس کے وہ سربراہ بھی ہیں۔
اجلاس کے دوران صدر، شی نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعات کی اپ گریڈیشن میں تیزی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم اقدام ہے، اور یہ کہ لاجسٹک سیکٹر حقیقی معیشت میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔
صدر شی نے کہا کہ پوری معیشت میں لاجسٹکس اخراجات کو موثر طریقے سے کم کرنے، صنعتوں کی بنیادی مسابقت کو بڑھانے اور اقتصادی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، وزیر اعظم اور سی سی ایف ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی چھیانگ ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ اور سی سی ایف ای اے کے رکن کائی چھی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن، نائب وزیر اعظم اور سی سی ایف ای اے کے رکن ڈنگ شیو شیانگ نے اجلاس میں شرکت کی۔