بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پولیس فورس سے ملک میں عوامی تحفظ کے امورمیں جدت لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، صدر شی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بیجنگ میں عوامی تحفظ کے امورسے متعلق قومی کانفرنس میں شریک پولیس اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے تمام ارکان لی چھیانگ، کائی چھی، ڈنگ شیوشیانگ اور لی شی نے شرکت کی۔ بدھ کو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سی پی سی کے سینئر عہدیدارچھین وین چھنگ نے پولیس فورس پر زور دیا کہ وہ وفادار،اخلاقی لحاظ سے بے داغ اوراپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہر وقت تیار رہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خطرات کو روکنے اور سلامتی واستحکام کو یقینی بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے معیار، کارکردگی اور ساکھ کو بہتر بنانے اور اصلاحات کے ذریعے پولیس فورس کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔