بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے انٹارکٹیکا میں چھن لینگ سٹیشن کی تعمیر اور اس کے فعال ہونے پر مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
چین کے انٹارکٹیکا میں 5 ویں تحقیقی مرکز چھن لینگ بدھ سے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے قطبی تحقیق میں مصروف افراد کو چینی قمری نئے سال کی دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
چینی صدر شی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ رواں سال چین کی قطبی مہم کی 40 ویں سالگرہ ہے۔ چین کے قطبی تحقیقی سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں اور چھن لینگ کی تعمیر کی تکمیل سے چین اور دنیا بھر کے سائنسدانوں کو قدرت کے اسرار کی تلاش سائنسی معراج کے حصول کی مضبوط ضمانت ملے گی ۔
شی نے قطبی علاقوں کی بہتر سمجھ بوجھ ، تحفظ اور استعمال پر زور دیا تاکہ انسانیت کے فائدے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام میں نیا اور زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جا سکے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ نے بیجنگ میں چھن لینگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے صدر شی کا مبارکباد کا خط پڑھ کرسنایا، سٹیشن کے نام کا اعلان کیا اور تقریر کی۔
نائب وزیراعظم نے سٹیشن کی معاون سہولیات اور کام کا حفاظتی نظام بہتر بنانے ، سائنسی تحقیق کو وسیع گہرا کرنے اور عالمی تبادلے و تعاون مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔