• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا اصلاحات کوگہراکرنے اورکھلے پن کے حوالے سے مضمون شائع کیا جائے گاتازترین

May 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، صدرشی جن پھنگ کا اصلاحات کوگہراکرنے اورتمام شعبوں میں کھلے پن کو فروغ دینے کے حوالے سے مضمون جمعرات کو شائع کیا جائے گا۔

صدرشی کا مضمون سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے نمائندہ میگزین چھیوشی کے رواں سال کے 10ویں شمارے میں شائع کیا جائے گا۔

مضمون دسمبر2012 سے مارچ 2024 تک صدر شی کے اہم خطابات کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔ اصلاحات اورکھلے پن کوچینی جدیدیت کے مستقبل سے متعلق فیصلہ سازی میں اہم قراردیتے ہوئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی کی18ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے بعد سے جامع اصلاحات کے حوالے سے تاریخی اور قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ مضمون میں کہا گیا کہ اصلاحات کوجامع طور پرگہرا کرنے کےعمل میں سوشلسٹ نظام کی بہتری اورترقی کو مسلسل فروغ دینا ہوگا جو چینی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے بنیادی محرک رہے گا۔